لاہور(سپورٹس رپورٹر) 28سالہ سپینش مڈ فیلڈر روڈری کودنیائے فٹ بال کے سب سے بڑے ایوارڈ 'بیلن ڈی اور کا فاتح قرار دیا گیا۔بہترین فٹ بالر کے اس ایوارڈ کی دوڑ میں برازیل کے ونکلس جونیئر اور انگلینڈ کے جوڈی بیلنگھم بھی شامل تھے۔روڈری رواں برس یورپیئن چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ انہوں نے پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم مانچسٹرڈ سٹی کو جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔روڈری 'بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے تیسرے ہسپانوی فٹبالر ہیں۔