لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پاکستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو واچ لسٹ پر ڈال کر 4 ماہ میں معاملات درست کرنے کی مہلت دیدی۔واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے واڈا قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا، دیگر 6 ممالک کو بھی واچ لسٹ پر ڈالا گیا ہے۔واڈا کی جانب سے واچ لسٹ پر ڈالے گئے ممالک کو جنوری 2025 تک معاملات درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واڈا کی جانب سے واچ لسٹ پر ڈالے گئے ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن تک واڈا کوڈ کے مطابق اقدامات نہیں ہوئے تومزید کارروائی ہوسکتی ہے۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پرعدم اعتماد کا اظہار
Oct 30, 2024