لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے چوتھے اور آخری دن لاہور وائٹس نے فیصل آباد‘ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز‘حیدرآباد نے لاڑکانہ‘ بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر‘ سیالکوٹ نے فاٹا ‘ لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو ہرادیا۔ لاہور وائٹس نے 119 رنز کا ہدف انچ وکٹوںپر پوراکرلیا۔کراچی وائٹس اور پشاور کا میچ ڈرا ہوگیا۔ پشاور نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 360 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے دوسری اننگز میں بھی سنچری سکور کی اور 134 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں بھی پہلی وکٹ کیلئے 223 رنز بنائے۔ راولپنڈی اور ملتان کا میچ ڈرا ہوگیا۔ملتان نے دوسری اننگز میں 493 رنز بنائے۔ امام الحق160رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد شہزاد نے 111 رنز بنائے۔راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔بہاولپورنے 202 رنز کا ہدف جوسات وکٹوںپر پوراکرلیا۔ سیالکوٹ نے فاٹا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں پہلی اننگز 535 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ محسن ریاض نے 204 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔فاٹا کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیالکوٹ نے 13 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پورا کرلیا۔لاہور میں ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور بلوز کو جیتنے کیلئے 320 رنز کا ٹارگٹ ملا ‘پوری ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ابوہریرہ نے5 وکٹیں حاصل کیں میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد میں حیدرآباد نے لاڑکانہ کو 121 رنز سے شکست دیدی۔لاڑکانہ کو میچ جیتنے کیلئے 297 رنز کا ہدف ملا لیکن ٹیم 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
قائداعظم ٹرافی : لاہور وائٹس‘ ڈیرہ مراد جمالی‘حیدرآباد‘ سیالکوٹ ‘بہاولپور کی کامیابی
Oct 30, 2024