لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے گلبرگ بورڈ تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ کاروباری برادری برادری کے مسائل حل کروانے میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے بھی اس موقع پر خطا ب کیا جبکہ وفد میں قائد وسیم یاور بٹ ، سردار بہادر، اعجاز حفیظ، محمد طلحہ، زین الٰہی اور سید زاہد بخاری شامل تھے۔دوران ملاقات انفراسٹرکچر، تجاوزات خاتمے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ نائب صدر لاہور چیمبر شاہد نذیر چودھری اور علی حسام اصغر نے کہا لاہور چیمبر تاجروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کی معاونت کرے گا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پارکنگ کی سہولیات یقینی بنائی جاسکتی ہیں۔