پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز‘ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں 4خصوصی کمیٹیوں کا قیام

Oct 30, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی معاونت کے حصول ،ٹیکسز ، اسٹیٹ بینک سے متعلقہ امور ،غیر ملکی نمائشوں میں شرکت اور صنعت کی ترقی کیلئے چار خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ترجمان کے مطابق حکومت سے معاونت ، سیلز ٹیکس اور سٹیٹ بینک سے متعلقہ امور کیلئے 8رکنی کمیٹی کے کنوینر ریاض احمدہونگے، غیر ملکی نمائشوں سے متعلق 6رکنی کمیٹی کے کنوینر عتیق الرحمن جبکہ کو کنوینر نعیم ساجد ہونگے۔ڈیفالٹ قرار دئیے گئے خریداروں و دیگر متنازعہ معاملات کیلئے قائم کمیٹی کے کنوینر کامران رضی جبکہ کو کنوینرنعیم ساجد ہونگے،  ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعتی ترقی اور ریسرچ کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی کے کنوینر کامران رضی جبکہ آصف نذیر خان کو کنوینرہونگے۔منظوری کانوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

مزیدخبریں