حکومت نان فائلر زکیلئے قواعد و ضوابط واضح کرے :چودھری امانت بشیر

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیرنے کہا ہے کہ حکومت نان فائلر زکیلئے قواعد و ضوابط واضح کرے ،بغیر قوانین کے نفاذ کے کسی شخص کو اسکے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ،مہم جوئی کے ذریعے نان فائلر ز کیلئے جائیداد،گاڑی کی خریداری ،غیر ملکی سفر پر پابندی سمیت دیگر شرائط پر عملدرآمد ممکن نہیں اس کیلئے دوستانہ رویے کی حکمت عملی اپنانی ہو گی۔ ٹیکس بار کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا ایف بی آر اپنی کمی کوتاہیوں کو عوام کے کندھوں پر نہ ڈالے ،اگر کوئی ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتا تو یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اپنا اعتماد بحال کرے ، اس کے بعد ہیقانون کا سہارا لیا جائے ، ٹیکس بارز اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مدد بھی لی جائے۔

ای پیپر دی نیشن