نیو گوشہ احباب کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کا اجلاس‘سالانہ بجٹ کی منظوری

لاہور(کامرس رپورٹر) نیو گوشہ احباب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کا اجلاس عام صدر سوسائٹی ڈاکٹر زبیر حفیظ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ملک تنویر ارشد سیکرٹری جنرل نے سوسائٹی کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میںپیش کی، اس موقع پر سوسائٹی کے سالانہ آمدنی و اخراجات کی منظوری دی اور بجٹ برائے مالی سال 2024-2025 کی منظوری کے ساتھ ملازمین کی تنخواہ اور انتظامیہ کمیٹی اور سابقہ اجلاس عام کی کارروائی کی بھی منظوری دی۔ اجلاس سے ممبر سب کمیٹی ملک محمد انورریاض نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن