آئی جی پنجاب نے شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو گھر دیدیا

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکارکے اہلخانہ کورہائش کیلئے ذاتی گھر دیدیا ہے۔ لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد ارشد کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ لاہور کی نجی ہاؤسنگ کالونی میں5 مرلے کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ کانسٹیبل محمد ارشد نے رواں سال 31 جنوری کو تھانہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں مجرموں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن