لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی یاسمین نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے سے ملزم کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ لڑکی یاسمین کے مطابق ملزم عمر نے اسے شادی کا جھانسہ دے کرزیادتی کی۔ تھانہ چوہنگ کی پولیس نے اوباش ملزم عمر کو گرفتار کرنے کی بجائے بذریعہ کال کرکے مقدمہ درج کرنے کی اطلاع دیکر ملزم کو تحفظ فراہم کیا۔اب ملزم عمر نے مجھے قتل کرنے کی دھمکی دے کر فوری مقدمہ واپس لینے کا الٹی میٹم دیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ازخود نوٹس لیکر ملزم عمر کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزم کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Oct 30, 2024