لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی اتھارٹی کے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے3 ماہ مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 3 ماہ میں 16 ہزار 645 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ 2 ہزار 253 ایف آئی آر درج کروائیں۔ 14 ہزار 220 سے زائد کیسز کو ایکشن کروا دیا۔4ہزار108 گمشدہ میں سے 3ہزار823 بچوں کو اپنوں سے ملوادیا گیاجن میں سے 279 تاحال گمشدہ میں سے 262 کی ایف آئی آرز درج کروائیں گئیں۔2ہزار172 اغواء شدہ بچوں میں 1ہزار924 کو ملوادیا گیا جن میں سے 245 تاحال اغواء اور 228 بچوں کی ایف آئی آرز درج کروائیں گئیں۔2 ہزار94 ملنے والے بچوں میں سے 2ہزار کو ورثا کے حوالے کردیا،93 تاحال غیر شناخت شدہ ہیں۔
ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی ‘3ماہ میں ساڑھے 16ہزار سے زائد شکایات
Oct 30, 2024