کچے کے علاقے میں2 ایکڑ رقبہ پر منی پولیس لائن بنانے کا فیصلہ

Oct 30, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پنجاب پولیس کچہ کریمنلز کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔خطرناک کچہ مجرمان کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ کچہ کے علاقے میں پولیس کی رٹ کو مضبوط بنانے کیلئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام بھی جاری ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہاکہ کچے کے علاقے میں2 ایکڑ رقبہ پر منی پولیس لائن بنائی جائیگی۔ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایاکہ 11 بلٹ پروف گاڑیاں بھی کچے میں پٹرولنگ کیلئے فراہم کی جارہی ہیں۔ 2 ماہ کے دوران9،مجموعی آپریشنل کاروائیوں میں 65 خطرناک ڈاکو اپنے منطقی انجام تک پہنچے ہیں۔ پولیس آگاہی مہم، بروقت ایکشن سے ملک بھر سے 532 شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں