سی ٹی او لاہور کا دورہ شاہدرہ ‘شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اورایس پی سٹی منیر ہاشمی نے شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیلئے شاہدرہ چوک کا دورہ کیا۔  شہریوں میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے۔شہر بھر میں 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا انتہائی خوش آئند ہے۔انہوںنے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجریز میں واضح کمی آئیگی۔اعداد و شمار کے مطابق موٹرسائیکل حادثات میں سر پر شدید چوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ہمارا مقصد آپ کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کی پہچان ہے۔مہم کا مقصد ٹریفک قوانین آگہی سے شہریوں کا تحفظ اور حادثات میں کمی ہے۔رواں سال5 لاکھ 22 ہزار بغیر ہیلمٹ چالان کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن