کرایہ داری ایکٹ ‘ رواں سال 2575مقدمات‘4286ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم عمل ہے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال کے دوران اب تک 2575مقدمات درج کر کے4286ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری کا اندراج نہ کروانیوالوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کرایہ داری کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔ایس ایچ اوزکو اپنے اپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کیلئے مالکان کو پولیس ایپ ’’ٹیننٹ رجسٹریشن‘‘ میں اندراج کا پابند بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کرایہ داروں اورنجی ملازمین کے پولیس ریکارڈ کے اندراج میں بہتری آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن