خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن میں معاہدہ 

Oct 30, 2024

 لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین کو ڈیجیٹل اور کاروباری مہارتوں کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ایم او یو کے تحت پی آئی ٹی بی الخدمت فاؤنڈیشن کو اپنے SheWins پروگرام میں اعلیٰ کارکردگی کی حامل اور مستحق خواتین کا ڈیٹا بیس فراہم کرے گا جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن ان خواتین کو لیپ ٹاپ اور موبائل فون سمیت ضروری ڈیجیٹل ٹولز کیلئے بلا سود فنانشل سپورٹ فراہم کرے گی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد نے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف سے ملاقات کی۔ ایم او یو پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد راشد نے دستخط کیے۔

مزیدخبریں