پنجاب میں سکولز کی مانیٹرنگ، تعلیمی امور کی بہتری کیلئے 9کمیٹیاں تشکیل 

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے ڈویژنل سطح پر 9 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹریز، سپیشل سیکرٹریز اور ممبران ایڈوائزری کمیٹی پر مشتمل یہ کمیٹیاں ماہانہ بنیادوں پر پنجاب بھر کے پبلک سکولوں کا دورہ کریں گی اور تدریسی و دیگر امور کی نگرانی اورسہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے کردار ادا کریں گی۔ وزیر تعلیم نے کمیٹیوں کو متعلقہ اضلاع میں ماہانہ  دو بوائز اور دو گرلز سکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمیٹیوں کو اضلاع کے سی ای اوز کے ساتھ ملکر  پرفارمنس انڈیکیٹیز کا نفاذ یقینی بنانے اور دورہ کی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کمیٹیاں گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ڈویژنز کے سکول مانیٹر کریں گی۔ محکمہ تعلیم نے تمام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن