مشکلات کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں:میاں محمود الرشید 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما اورسابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تمام مشکلات اور تکلیفوں کے باوجود عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ 515 دن سے پابند سلاسل رہنے کے باوجود عمران خان کے نظرئیے کے ساتھ ہیں اور ان کا کہنا ہے عمران خان اور پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان عوام کی آخری امید ہیں جو حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن