لاہور(نیوز رپورٹر)حکومت ِ پنجاب اور آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے سب نیشنل گورننس پروگرام میں آج یہاں مشترکہ طور پر سماجی شمولیت اور صنفی مسابقت کے اصولوں پر مبنی منصوبہ بندی اور بجٹ سازی سے متعلق سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔ افتتاحی سیشن سے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب مس نعمانہ گل رخ فرید، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ عثمان علی خان، پی اینڈ ڈ ی کی نمائندہ صبا علی اور فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس برطانیہ کے نمائندہ اینڈرو باوڈن نے خطاب کیا۔ ماہرین نے اس امر پر زور دیا کہ بجٹ سازی میں تمام تر طبقات بلخصوص بے وسیلہ افراد کی بھلائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔سیمینار سے نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کی سابقہ سربراہ خاور ممتاز، ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی اور پنجاب ریوینیو اتھارٹی کے چیئرمین نعمان یوسف نے بھی خطاب کیا۔
بجٹ سازی میں تمام طبقات کی بھلائی پر خصوصی توجہ دی جائے:ماہرین
Oct 30, 2024