لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی وفد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس آمد ، نو منتخب صدر میاں ابوذر شاد سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر انجینئر عثمان خالد، نائب صدر شاہد نذیر بھی موجود تھے۔صدر لاہور چیمبر میاں ابو ذر شاد نے کہا ہم مرکزی مسلم لیگ کی لاہور چیمبر آف کامرس کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس سے مطالبہ ہے کہ تمام چیمبرز کو ساتھ ملاکر ملکی معیشت کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کرے۔