پنجاب میںہیلتھ انڈیکیٹرز کی بہتری کیلئے اقدامات کرینگے:خواجہ سلمان رفیق 

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہیلتھ سکیورٹی کیلئے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق سی ای او نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرعظمت محمود اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے شرکت کی۔وفد میں سی ای او نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلمان، ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر صفیع ملک ودیگرموجود تھے۔ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے وفاق اور صوبہ پنجاب کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر کرنے پر اتفاق ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا  ہیلتھ انڈیکیٹرز کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے  یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے آئی ڈی ایس آر کی ٹریننگز کو سراہا۔ خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سپورٹس گالا میں شرکت کی اور کھیلوں میںنمایاں کارکردگی پر طالبات  میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب میںوائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، صدر سری لنکن کالج آف سرجنز پروفیسر محمد نیاز ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن