سٹاک مارکیٹ میں 668.5 پوائنٹس اضافہ، سونا 1600 روپے تولہ مہنگا 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 668.57 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 90195.52پوائنٹس سے بڑھ کر 90864.09پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 128.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 28427.15پوائنٹس سے بڑھ کر 28555.42پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 57651.29پوائنٹس سے بڑھ کر 57924.43 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 36ارب 24کروڑ 18لاکھ 58ہزار 282روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 117کھرب 28ارب 46کروڑ 33لاکھ 9ہزار 813روپے سے بڑھ کر 117کھرب 64ارب 70کروڑ 51لاکھ 68ہزار 95روپے ہو گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو 28ارب روپے مالیت کے 60کروڑ 28لاکھ 10ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کے اضافے سے 278.66 روپے کا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر 2پیسے کی کمی سے 300.55 روپے ہو گئی تاہم 34پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 361.16روپے پر جا پہنچی۔ ایک تولہ سونا ایک بار پھر 1600 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونا 1372 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 44 ہزار 342روپے پر جا پہنچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16ڈالر کے اضافے سے 2755 ڈالر کا ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن