برازیل‘ فٹبال میچ میں جھگڑے کے بعد تماشائی کو زندہ جلادیا گیا‘متعدد زخمی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) برازیل میں فٹبال میچ میں تماشائیوں کے جھگڑے کے دوران ایک تماشائی کو زندہ جلادیا گیا۔ برازیل کے شہر کیوریٹیبا میں مقامی فٹبال کلب روزیرو اور اتھلیٹیکو کے میچ کے بعد تماشائیوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ میچ میں اتھلیٹیکو نے کروزیریو کو 3-0 سے شکست دی تھی، جیت کی خوشی میں اتھلیٹیکو کے فین آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے ہارنے والی ٹیم کے حامیوں پر حملہ کردیا۔  پولیس کے مطابق شائقین کے درمیان تصادم صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ دونوں پرستار گروپوں کے درمیان اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی جھڑپ ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق لوہے کی سلاخوں سے سر پر وار کرنے کے بعد ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا اور کئی دیگر حامی زخمی ہوئے۔ کروزریو کے حامیوں پر ان کی حریف ٹیم کے مداحوں نے حملہ کیا اور انکی بس پر آتش گیر مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، اس کے علاوہ گھر میں تیار کیے گئے بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔ واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر دل دہلادینے والی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کروزریو کے زخمی مداحوں کے پاس پہنچنے کے دوران ویڈیو بنا رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن