مریم نواز کی حکومت میں عوام نے سکھ کا سانس لیا: عارف سندھیلہ 

Oct 30, 2024

شیخوپورہ  (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی حکومت میں پنجاب کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے جو وزیر اعلیٰ کی عوامی فلاح وبہبود کی کامیاب جدوجہد کا ثبوت ہے۔ (ن) لیگ کی قیادت نے ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کیا موجود حکومت بھی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے۔ (ن) لیگ کمزور طبقات کی آواز ہے اور ملک میں جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی پسے ہوئے طبقات کو ریلیف ملا ہے۔

مزیدخبریں