لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے میں نجی سکول میں خاتون ٹیچر نے 11 سالہ طالبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بچی کے والد کے بیان پر سکول ٹیچر اور سکول مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نامی ٹیچر نے 11 سالہ طالبہ کنزہ پر تشدد کیا۔ جس سے بچی کے سر اور ہاتھ پر زخم آئے۔ پولیس نے بچی کے والد شہزاد اسلم کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ٹیچر مریم اور سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکول مالک نے بچی کے والد کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔
چوہنگ: نجی سکول کی ٹیچر کا طالبہ پر تشدد، مالک سمیت گرفتار
Oct 30, 2024