بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے خطوط: نوجوانوں نے آنکھیں نہ کھولیں تو فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے‘ اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ 60امریکی ارکان کانگریس کے صدر جوبائیڈ ن کو عمران خان کی رہائی کیلئے خط لکھنے کے بعد 20برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حکومت کو عمران خان کی مسلسل نظر بندی کو جمہوریت کیلئے بھی سنگین خطرہ قرار دینا اور موقف اختیا رکرنا کہ عمران خان کو جیل میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اختر ڈا رنے کہا کہ امریکہ اسرائیل برطانیہ سب کا یک زبان ہو کر اپنے کارندے عمران خان کیلئے آواز اٹھانا پتہ دیتی ہے کہ اسلام فوبیا کا شکار مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے کشمیر ،فلسطین، لبنان میں ہماری بستیوں کو قبرستانوں میں بدلنے والے اور ہماری مائوں بہنوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کی عمران خان کیلئے تڑپ کیا ہے، اس منظر نامے اور زمینی حقائق کے بعد بھی اہل پاکستان خصوصاً نوجوانوں نے اپنی آنکھیں نہ کھولیں تو ان کی سوچ فکر پر فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے۔ وہ لوگ عقل اور شعور سے عاری ہو جاتے ہیں اور یہی ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کہ لندن میں صادق خان کے خلاف اپنے یہودی سالے کی کمپیئن کرنے والے اور اسلامی ٹچ دینے والے اسلام دشمن کو ہی اسلام کا سچا پیامبر سمجھ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن