اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارا احتجاج اب صرف بانی پی ٹی آئی رہائی کیلئے اور دھرنوں کی شکل میں ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، احتجاج کے وقت ہمارا کوئی پلان نہیں ہوتا ہے، ہمارے تین چار سو پارلیمنٹیرنز کیوں نظر نہیں آئے۔ علی امین گنڈا پور کی کہانی کو الف لیلیٰ کہنے والے خود کدھر چلے گئے۔ علی امین کو مائنس کریں تو احتجاج کی قیادت میں کون نظر آتا ہے۔ پارٹی میں متبادل قیادت ہونی چاہئے، ہم نے ڈی چوک میں ماریں کھائیں، اس میں کیا حاصل کیا۔ گنڈا پور کو ربر کی بلٹس لگیں مجھے احتجاج میں حصہ لینے نہیں دیا جا رہا۔ میں نے بانی پی ٹی آئی سے قیادت کی ذمہ داری مانگی تھی۔ پی ٹی آئی کے خلاف ایک سازش یہ بھی ہو رہی ہے کہ جو لگ کچھ کر سکتے ہیں ان کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے فواد چودھری خوامخواہ میرے اور دیگر قیادت کے خلاف ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی قیادت، کارکنوں میں اعتماد کا فقدان، احتجاج بانی کی رہائی کیلئے ہونا چاہئے، مروت
Oct 30, 2024