26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا: حامد خان 

لاہور (خبر نگار) پروفیشنل گروپ کے سربراہ سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ26 ویں ترمیم کے ذریعے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔ بے بس سپریم کورٹ بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی۔ سپریم کورٹ بار انتخابات کے موقع پر لاہور رجسٹری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کو آئین کی بالادستی کیلئے فیصلہ کرنا ہے۔ 26 ویں ترمیم آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف مہم چلائیں گے اور اسے ختم کرائیں گے تاکہ عدلیہ آزاد ہو 26 ویں آئینی ترمیم سے آئین آلودہ ہو گیا ہے۔ عدلیہ 26 ویں ترمیم سے آزاد ہو سکے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بغیر بجلی کے جیل میں رکھا گیا۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس شرم ناک طریقے سے آئینی ترمیم مکمل کروائی گئی۔ 45 فارم کی حکومت کی جانب سے اسطرح شب خون مار دیا گیا تاریح یاد رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن