عبوری حکومت کا حسینہ واجد کے  محل کو میوزیم بنانے کا فیصلہ 

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پْرتعیش محل کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ محمد یونس نے سابق وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ گنبھابن محل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عبوری سربراہ محمد یونس نے کہا کہ میوزیم میں غلط طرز حکمرانی اور جبر کی یادوں کو محفوظ رکھنا چاہیے۔  میوزیم میں حسینہ واجد کی حکومت کے زیر انتظام بدنام زمانہ "ہاؤس آف مررز" حراستی مرکز کی نقل بھی شامل ہو  گی۔

ای پیپر دی نیشن