سندھ ہائیکورٹ میںآئینی بنچز کیلئے مقدمات الگ کرنے کا عمل شروع

Oct 30, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ ہائیکورٹ کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ متوقع آئینی بینچ، ریگولر بینچز کے لیے کیسز علیحدہ کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے برانچز کو فائلوں کی کلاسیفکیشن کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں 21ہزار آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت کو 21ہزار آئینی کیسز کی کلاسیفکیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں