اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی رینٹل پاورکیس میں بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے راجہ پرویزاشرف سمیت اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔ راجہ پرویزاشرف کے وکیل ارشد تبریز نے نیب ترمیم کے بعد ملزمان کو بری کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اسی طرز کے الزامات کے 2 ریفرنس سے ملزمان بری ہوچکے ہیں، اس ریفرنس میں بھی الزامات اسی طرز کے ہیں۔بعدازاں عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔