اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایچ آر سی پی نے ضلع کرم میں قبائلیوں کی کشمکش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاراچنار میں سڑکوں کی بندش سے خوراک، ایندھن اور ادویات نہیں مل رہیں۔ طبی امداد نہ ملنے سے ایک درجن سے زائد افراد اور بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت مقامی لوگوں سے مل کر پارا چنار کے راستے کھولے حکومت بحران کا حل تلاش کرے۔
پارا چنار میں سڑکوں کی بندش سے خوراک، ایندھن، ادویات نہیں مل رہیں: ایچ آر سی پی
Oct 30, 2024