لاہور (خبر نگار) محکمہ جیل خانہ جات کے متعدد افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رضوان سعید کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال لگا دیا گیا۔ آفتاب احمد کو کورس کمانڈنٹ پنجاب پریزن سٹاف کالج لگا دیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد لطیف کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، نثار سرور کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد، مختار احمد قریشی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور ، عنایت اللہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان محمد نوید اختر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان لگا دیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔