محمد ادریس احمد کمانڈنٹ  نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اعلیٰ بیورہ کریسی میں تقرر و تبادلے سید عؑاصم حسین ڈپٹی سیکرٹری فوڈ اینڈ سکیورٹی ڈویژن کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ا۔سیکشن افسر ضرغام شہزاد ، کا تبادلہ سے مذہبی امورڈویژن کر دیا گیا۔ فوڈ اینڈ سکیورٹی ڈویژن کر دیا گیا۔ سیکشن افسرامجد علی، کا مذہبی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا۔ سیکشن افسر ظہیر الدین کا تبادلہ مذہبی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کر دیا گیا۔ پولیس سروس گریڈ 22 کے صلاح الدین خان کو کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ پولیس سروس گریڈ21  کے محمد ادریس احمد کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد ادریس احمد اس سے قبل پنجاب میں بطور ایڈیشنل آئی جی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے لیفٹنینٹ ریٹائرڈ خالد سلیم کی خدمات پنجاب حکومت سے وزیراعظم آفس کے سپرد کر دی گئیں۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ19 کے شوذب سعید کی خدمات پنجاب حکومت سے وزیراعظم آفس کے سپرد کر دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن