سندھ اسمبلی:  عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سمیت 4 قراردادیں متفقہ منظور 

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے اپنے اجلاس سے قبل قومی ترانہ پڑھنے، امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجر کاری مہم شروع کرنے اور ممتاز تاریخ دان اور محقق گل حسن کلمتی کے نام سے ایک سڑک منسوب کرنے سے متعلق چار قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔ منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر وزیر آبپاشی جام خان شورو کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ کو اس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی جھیل منچھر تباہ ہوگئی ہے۔ سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت کے باعث زراعت متاثر ہو رہی ہے۔ ہمارے صوبے میں 70فیصد لوگ زراعت پر گذارا کرتے ہیں، ہمیںپانچ فیصد بھی اگر پانی کم ملے گا تو سندھ کو دو سے تین ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سندھ اسمبلی میں محکمہ آبپاشی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔

ای پیپر دی نیشن