ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام آئینی ترمیم کا ستر سال سے انتظار کر رہے تھے۔ پاکستان معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے۔ سب سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر شنگھائی کانفرنس کو کامیاب کیا۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے غیر ملکی سفیروں کو امن کا پیغام دیا۔ پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔ عمائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر پورے ملک میں خوشی منائی جا رہی ہے۔ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر آئین پاس کر لیا ہے۔ ملک کے نظریاتی مسائل ہیں۔ ملک کو آئین کے تابع بنانا ہے۔ 2028ء تک سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ کوئی بھی اب سودی کام نہیں کر سکے گا۔