اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق درخواست میں اٹارنی جنرل کو 2 روز کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کوششیں جاری ہیں مجھے 2 روز کا وقت دیں ۔ تھوڑا سا ٹائم لگتا ہے پر ہو جاتا ہے۔ ہم علی بخاری سے رابطے میں ہیں۔ انشا اللہ جمعے کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔ علی اعجاز بٹر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا پر 2 روز کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکور ٹ کی انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل کو 2 روز کی مہلت
Oct 30, 2024