لاہور( کامرس رپورٹر) گزشتہ دس روز کے دوران تھوک کی سطح پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں25 سے40روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تھوک قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے مطابق درجہ اول گھی اور آئل کی پانچ پیکٹ کی قیمت 200روپے اضافے سے2795 روپے جبکہ فی کلو اور فی لیٹر آئل کی قیمت 40روپے اضافے سے 559روپے ہو گئی۔ درجہ دوم گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی 330روپے اضافے سے5730روپے جبکہ فی کلو قیمت 28روپے اضافے سے478روپے، درجہ دوم آئل کی 12پیکٹ کی پیٹی 390روپے اضافے سے5900روپے جبکہ فی لیٹر قیمت32روپے اضافے سے492روپے ہو گئی۔ درجہ سوم گھی اور آئل کی 12پیکٹ کی پیٹی 300روپے اضافے سے5100روپے جبکہ فی کلو گھی اور فی لیٹر آئل کی قیمت میں25روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے قیمت425روپے ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی اور آئل مینو فیکچررز ملوں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل 300ڈالر اضافے سے1200 ڈالر فی ٹن پر پہنچ گیا ہے۔
گھی ‘آئل کی قیمتوں میں 10روز کے دوران40روپے کلو تک کا اضافہ
Oct 30, 2024