بشریٰ رہائی، گنڈا پور کی دھمکیاں پھر غائب ہونا معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں: خواجہ آصف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں کہا بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمولی نہیں، پنجاب کو خیر آباد کرسی سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا یہ ملکر کارکنوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن