کراچی: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبہ ایف آئی اے طلب

کراچی (نیٹ نیوز+ وقائع نگار) سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلباء کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔ ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلباء کو ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں یکم نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایک ماہ میں دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نصاب سے باہر سوالات کے خلاف متاثر طلباء کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن