اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس نے گیس کی اوسط قیمت میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے اور گیس کی اوسط قیمت 1810روپے36 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوئی سدرن نے 669 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے اور اوسط قیمت 1920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 5 نومبر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کرے گی۔