سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے 23، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ارکان 5 کرنے پر مشاورت

اسلام آباد(خبرنگار)سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گاذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2024 بطور منی بل لایا جائے گاذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں ججز کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گاسپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23ججوں پر مشتمل ہو گی ذرائع کے مطابق بیرسٹر دانیال چوہدری نجی کارروائی کے دن بل پہلے ہی پیش کرچکے، بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ تک توسیع کی گئی ترمیم شدہ شیڈول سے قبل اسمبلی اجلاس منگل کو ختم ہوجانا تھا پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کے حوالے سے سپیکر چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر، کامران مرتضی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔مشاورتی اجلاس میں مجوزہ نئی قانون سازی سے متعلق امور پر تجاویز پر تبادلہ کیا گیا جے یو آئی ف نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ہائی کورٹس ججز کی تعداد پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں جلد بازی سے گریز برتنے کی تجویز دی اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر زور دیا گیا سپیکر قومی اسمبلی سیاسی جماعتوں کی آرا حکومت سے شیئر کریں گے انہوں نے بھی اہم قومی امور پر متفقہ قانون سازی کو ناگزیر قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق فریقین نے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن