ننکانہ: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات بارے دوسرا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، تمام اداروں کے سی اوز ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس ، ڈی ایس پی ٹریفک ، پولیس ، سکھ برادری سمیت تمام ضلعی افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب تشریف لائیں گے جس کے لیے تمام ادارے انتظامات کو مکمل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ سکھ یاتریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے شہر کے ان اور آئوٹ پوائنٹس پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے ، ننکانہ سٹی کے تمام تعلیمی ادارے 14 ، 15 اور 16 نومبر کو بند رہیں گے جبکہ 15 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل ہو گی۔تقریبات کے دوران گوردوارں کے گردونواح میں گوشت اور پان شاپس مکمل بند رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن