ننکانہ ‘ قصور: قتل کے مقدمات کا فیصلہ‘ ایک مجرم کو سزائے موت‘ 2 کو عمر قید کی سزا

Oct 30, 2024

 ننکانہ صاحب+ قصور ( نمائندگان نوائے وقت) قتل کے مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل نے صدر تھانہ شاہکوٹ دھارووالی گاؤں کے مقدمہ قتل میں بیوی کے قاتل کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ جبکہ قاتل کے بھائی اعجاز اور والدہ بشیراں بی بی کو باعزت بری کردیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ننکانہ جاوید اقبال بوسال نے قتل کے مقدمہ میں ملزم ذیشان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دیملزم نے ایک سال قبل اپنے دوست حمزہ کو نامعلوم وجہ پر سر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔  علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نے چار سال قبل بائیس سالہ نوجوان کو قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی۔مجرم چاند نے مقتول عثمان کو تھانہ بی ڈویژن کی حدود روھی نالہ پر قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں