صفدر آباد (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے ڈی ایس پی سرکل صفدرآباد خالد حسین تارڑ ،ایس ایچ او چوہدری عبدالطیف گجر کے ہمراہ تھانہ صفدرآباد میں کھلی کچہری لگائی ۔ ڈی پی او نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے ۔ مرکزی انجمن تاجراں صفدرآباد کے عہدیداروں نے بلال ظفر شیخ کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے کہا کہ ہم عوامی خادم ہیں عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ۔ضلع شیخوپورہ کا ہرپولیس اہلکارعام آدمی کے ساتھ اخلاق سے پیش آئے۔بلال ظفر شیخ نے ایس ایچ او صفدرآباد چوہدری عبدالطیف گجر کو منشیات فروشوں کی گرفتاری پر شاباش دی ۔