قصور: اینٹی کرپشن کا چھاپہ‘ بلڈنگ انسپکٹر کرپشن کے الزام میں گرفتار

قصور(نمائندہ نوائے وقت)چونیاں اینٹی کرپشن ٹیم نے میونسپل کمیٹی بلڈنگ انسپکٹر ملک سیف اللہ کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا۔ بلڈنگ انسپکٹر کو غیر قانونی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی عمارتوں کی اجازت دینے اور نقشوں میں خورد بردکرنے پر دوران ڈیوٹی گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق چونیاں غیر قانونی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی عمارتیں گھر بنانے سے نہ روکنے پر کارروائی عمل میں آئی۔ 

ای پیپر دی نیشن