شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین رانا آصف آف سیکھم نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کے اتحاد میں بھرپور کردار ادا کیا اور جمہوری عمل کو مضبوط کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی پاکستان میں ترقی کا سہرا بھی اسی جماعت کی قیادت کے سر ہے جو قائدانہ صلاحیتوں میں ثانی نہیں رکھتی، تحریک انصاف ملک کو انتشار کی دلدل میں دھکیلنے کی خاطر ہرحربہ استعمال کررہی ہے آئے روز دی جانے والی احتجاج کی کال بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔