بھارت اور اسرئیل دہشت گردی کی انتہا کر چکے: عظیم سراء

Oct 30, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ریگل سٹی و گریٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں چلنے والی آزادی کی تحریکوں کی اقوام متحدہ واضح حمایت کرے اور دونوں خطوں میں پائیدار قیام امن کیلئے عملی اقدامات کرے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ظلم وبربریت کے باوجود انسانیت کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، بھارت اور اسرئیل دہشت گردی کی انتہا کر چکے، کشمیری اور فلسطینی آزادی کیلئے اپنی جانوں اور عصمتوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، بھارت کی مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی سے پاک و ہند میں کشیدگی کی فضاء قائم ہے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے خطہ میں جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اگر فوری طور پر اس دیرنیہ مسئلہ کو حل نہ کیا گیا تو ممکنہ جنگ خطہ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے بھارت ہوش کے ناخن لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحد ہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرے۔

مزیدخبریں