گوجرانوالہ:مریض طبی سہولیات کیلئے میلوں سفر کرنے پر مجبوررہے

Oct 30, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کے مریض و لواحقین گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ تک صحت کی سہولیات کے حصول کیلئے شہر سے میلوں دورسفر کرتے رہے، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث انہیں وہاں تک پہنچنے میں اچھی خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، ٹرانسپورٹ کے علاوہ ہسپتال کے گردونواح میں میڈیکل سٹورز، معیاری اشیا خور و نوش ودیگرضروریات کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر تھیں، جہاں پر یہ مسائل مریضوں کیلئے قابل تکلیف تھے وہیں پرڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کیلئے بھی بروقت ڈیوٹی پر پہنچنا ایک مشکل مرحلہ تھا، رہائش و ہاسٹل کا کوئی انتظام بھی نہیں تھا اسکے باوجود طبی سہولیات کی فراہمی کاعزم لییڈاکٹروپیرا میڈیکل سٹاف شہریوں کی خدمت پر مامور رہا، سول سوسائٹی، میڈیا اور ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیمی بالخصوص پی ایم اے گوجرانوالہ بارہاارباب اختیار کو ان مسائل سے آگاہ کرتے رہے اور مسلسل سول ہسپتال میں جلد از جلدصحت کی سہولیات کی بحالی پر زور دیتے رہے۔

مزیدخبریں