گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ جلال حسن کہتے ہیں اس وقت ٹرانسپورٹ،انڈسٹری، انرجی اور ایگریکلچر کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے یہ سموگ اس قدر خطرناک ہو چکی ہے کہ انسانی صحت پر بھی بہت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے،لہٰذا ہمیں سموگ کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں گوجرانوالہ چیمبر میں سموگ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ سیمینار کی صدارت چیمبر کے صدر رانا محمد صدیق خاں نے کی۔اس موقع پر اراکین مجلس عاملہ،سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا،نائب صدر چوہدری محمد یوسف،سابق صدور عاصم انیس،میاں عمر سلیم،سینئررہنماشیخ عامر رحمان،غلام حسین جج،سابق نائب صدر وقاص افضل، ابوبکر سلمان ڈائریکٹر (ایس پی یو)انڈسٹریز،کامرس انویسٹمنٹ اینڈ سکل، آصف علی فرخ ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز،پرائس،ویٹ اینڈ میئرز، ملک زاہد ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،صدر گوجرانولہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے تبادلہ خیال کیا۔