گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے سینئر راہنما و سابق ایم پی اے چودھری شبیر مہر کو سنٹرل جیل سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے ، اس موقع پر ہسپتال کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، چودھری شبیر مہر کے بیٹے علی شبیر مہر نے بتایا کہ جیل میں ان کے والد کا خیال نہیں رکھا جارہا۔