گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پیٹاپنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ، پیٹا ضلع گوجرانوالہ کے صدر عمران غنی ، ضلعی چیف آرگنائزر چوہدری محمد مسلم وڑائچ اور دیگر عہدیداران نے ٹی این اے ٹیسٹ کے مکمل بائیکاٹ پر پنجاب بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بائیکاٹ سے اساتذہ کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور پنجاب بھر کے اساتذہ کے حقوق کی بحالی میں مدد ملے گی۔